Tuesday, May 4, 2010

اللہ نہایت مہربان ہے ۔۔۔۔۔۔۔!پہچانو تو ۔۔۔۔؟


حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ قیدی آئے۔ قیدیوں میں ایک عورت تھی جس کا سینہ دودھ سے بھرا ہوا تھا اور وہ دوڑ رہی تھی ۔اتنے میں ایک بچہ اس کو قیدیوں میں ملا ۔ اس نے جھٹ اپنے پیٹ سے لگا لیا اور اسکو دودھ پلانے لگی ۔ ہم سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم خیال کرسکتے ہو کہ یہ عورت اپنے بچے کو آگ میں ڈال سکتی ہے؟ہم نے عرض کیا نہیں ،جب تک اس کو قدرت ہوگی یہ اپنے بچے کو آگ میں نہیں پھینک سکتی ۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ اللہ اپنے بندوں پر اس سے بھی زیادہ رحم کرنے والا ہے جتنا یہ عورت اپنے بچے پر مہربان ہوسکتی ہے
(صحیح بخاری) 1751



میرے دوستوں یہ حدیث صحیح بخاری کی ہے اور یہ ایک اتنی پیاری حدیث ہے جو امید کی ایک کرن اور جنت میں جاننے کی راہ ہموار کرتی ہے اور آج کل کے دور میں اور ہم جیسے گناہ گاروں کے کیئے تو ایک نایاب تحفے سے کم نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگرہم اتنے مہربان اور رحمدل اللہ کو چھوڑ کر دوسروں سے مانگتے ہیں ایک اور حدیث میں ہے کہ رحمت کے 100حصے ہیں اور اللہ نے 99حصے اپنے پاس رکھے ہیں اور صرف ایک حصہ دنیا میں رکھا ہے سسبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! وہ ایک حصے میں ہی ماں بیٹے سے پیار کرتی ہے اور گھوڑا اپنے بچوں کو پیار کرتا ہے تو میرے دوستوں ہم کیوں اللہ سے نہیں مانگتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟میرا اللہ تو وہ ہے کہ وہ کہتا ہے کہ اگر میرا بندہ کرے اور توبہ کرے تو میں اسکو معاف کر دیتا ہوں ایک اور حدیث میں ہے کہ ایک یہ قوم مجھ سے توبہ نہ کرے تو میں اس قوم کو تباہ کر دوں گا اور دوسری قوم کو پیدا کرو گا جو گناہ کرکے مجھ سے توبہ کرے گی سبحان اللہ اتنا شفیق اور مہربان کو ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟جو اپنے بندوں سے کہتا ہے کہ اے میرے بندے!تو ایک قدم تو میری طرف اٹھا میں دوڑ کر آوں گا ایک اور جگہ ہے کہ میری رحمت میرے غصے پر غآلب ہے میرے دوستوں یہ سب مستند احآدیث میں سے لی گئ حدیثیں ہیں مگر اللہ نے کہا میرے بندوں شرک سے بچو باقی میں سب گناہ معاف کردوں گا میرے دوستوں موجودہ حالات میں صرف اور صرف ایک ہی حل ہے کہ ہم کثرت سے استغفار کریں اور ایک اور بات کہ اللہ تو غفورورحیم ہے وہ حقوق اللہ تو معاف کرسکتا ہے مگر حقوق العباد جو بندوں کے حقوق ہیں وہ جب تک معاف نہیں ہوں گیں جب تک وہ بندہ خود معاف نہ کریں تو میرے بھایئوں غیبت،برائی ،حسد اور کسی کے عیب جوئی سے بچو اللہ مجھے اور ہر مسلمان کو گناہ سے بچنے اور دین کے کاموں کو فروغ دینے کی توفیق عطا فرمایئں (آمین)
M Adnan Alam
NEWSONE CHANNEL
03452083328

No comments: