Thursday, July 18, 2019

میڈیا ملازمین جائیں تو جائیں کہاں ۔۔۔۔!


سنیں اسکول کھل رہے ہیں ۔۔۔۔ یونیفارم،جوتے،بستہ،بوتل اور ہاں مدرسے اور ٹیوشن کا کیا کرنا ہے ۔۔؟؟؟ آپ نے کہا تھا کہ وین لگائیں گیں ۔۔ ارے نہیں بھئی میں خود چھوڑ دوں گا ۔۔۔!  تو پک کون کرے گا ۔۔۔؟؟؟ ارے تم جاکر پک کرلینا ۔۔۔۔! اچھا اچھا یہ سب تو ہوجائے گا ۔۔۔ بی سی کا کیا کرنا ہے ۔۔؟؟؟ آپکی تنخواہ کو تو پتہ ہی نہیں ہوتا ۔۔ کہ کس مہینے کس تاریخ کو آئےگی۔۔؟ ایسا کرو بی سی نہ ڈالو ۔۔۔ ہیں ۔۔۔۔! ایک بی سی ہی ہے جو ہمارے برے وقت میں کام آجاتی ہے اب یہ بھی نہ ڈالیں تو سال کےآخر میں کیا کریں گیں۔۔۔۔؟؟؟

اچھا آپ نے کہا تھا دوماہ کی چھٹیوں میں بچی کو گھمانے جائیں گے ۔۔ بات سنو بغیر پیسوں کے یہ باتیں اچھی نہیں لگتی ۔۔ تو میں اپنی اولاد کو کیا بولوں کہ پیسے نہیں ہے پاپا کے پاسَ۔۔۔۔۔۔! ابھی سے اسکے زہن میں یہ باتیں ڈال دوں کہ پاپا کے پاس پیسے نہیں اس لیئے تمھیں لیکر نہیں جارہے ۔۔ یا یہ بولوں پیسے نہیں ہے اسلیئے تمھارا یونیفارم، بستہ نہیں لیا ۔۔! آپ بتائیں کیا کہو ۔۔۔۔۔ !

رمضان میں بی سی کے پیسوں سے ہی راشن لیا تھا ۔۔ اور جو شادی میں کپڑے لیئے تھے وہ بھی بی سی کے پیسوں سے ہی لیئے تھے یاد نہیں آپکو !!!!  آپ اپنے باس سے کیوں نہیں کہتے یہ سب ؟؟؟ ارے ان سے ہی کہتا ہوں وہ کہتے ہیں میں کیا کروں میڈٰیا کے حالات ایسے ہی ہیں جس کو کرنا ہے کرے ۔۔ نہیں کرنا تو نہ کرے ۔۔ ارے تو انکو کہیں ٹھیک ہے نکال دیں مگر تین ماہ کی سیلری تو دے دیں ۔۔۔ ! ارے وہ کہتے ہیں سیلری تو ایک ساتھ نہیں ملے گی وہ اسی طرح آئے گی جس طرح آتی ہے ۔۔۔ ارے تو سیلری آتی ہی کب ہے ؟؟؟ مجھے کچھ نہیں پتہ مجھے پیسے دیں

تو کیا کروں میں ۔۔۔؟ چوری کروں۔۔۔۔! ڈکیتی کروں ۔۔۔۔! صبح سے شام تک میں بھی تو کام کرنے ہیں جاتا ہوں ۔۔۔ تو اس کام کیا فائدہ تین ماہ ہوگئے ہیں سیلری ملی نہیں ۔۔۔ ایک سال سے زیادہ ہوگیا ہر دفعہ آپ نے کہا حالات اچھے ہوجائیں گیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔۔ تو میں اپنے پاس سے نہیں کہتا جو ہمیں ہمارے باس کہتے ہیں وہی کہتا ہوں۔۔ تم بتاو چھوڑ دوں نوکری ۔۔! گھر پر بیٹھ جاوں ؟؟؟ مجھے یہ سب کیوں سنارہے ہیں ؟؟؟ میں کیا کروں ؟؟ کھانا تو سب کو چاہیئے نہ کیسے بناو؟؟؟ چلو ہم بھوکے سوجائیں گیں ۔۔ بچی کو بھی کیا بھوکا رکھیں ؟؟؟؟ بچی کو بھی دل پر پتھر رکھ کر بھوکا رکھ لیں تو کیا اسکو اسکول سے بھی نکال دیں ؟؟؟؟ چلو اسکول سے بھی نکال دیا مگر ہر ماہ جو مالک مکان کرایہ لینے آجاتا ہے اسکا کیا کریں ؟؟؟؟ بجلی،گیس کےبل کا کیا کریں ۔۔۔؟؟؟

یارتو کیا کروں میں ۔۔؟ نہیں آپ بتائیں میں یہ آپ سے نہ کہوں تو کس کو بولوں ۔۔؟ آُپ کو کچھ کہو تو کہتے ہیں آفس میں دماغ خراب ہوتا ہے اور گھر آکر تم شروع ہوجاتی ہو ۔۔ تو میں یہ سب کس سے کہوں ؟؟ کس نے کہا تھا میڈیا میں جاب کریں ؟؟ نہ عید کے دن گھر پر ہوتے ہیں نہ کسی چھٹی پر ہوتے ہیں اور تو اور حالات خراب ہوتے ہیں تب بھی گھر پر نہیں ہوتے پھر بھی میں کچھ نہیں کہتی مگر تین ماہ سے سیلری نہیں دے رہے تو بھی میں نہ بولوں ۔۔۔؟ گھر باتوں اور دلاسے پر نہیں چلتا ۔۔۔ آپ کہیں اور کیوں نہیں اپلائی کرتے ۔۔؟ کہاں کروں ؟؟؟ جہاں دیکھو یہی حالات ہیں ۔۔۔ کہیں ایک ماہ،کہیں دوماہ ،کہیں تین ماہ !!! ۔۔۔۔ تو میڈیا کے علاوہ بھی تو لوگ کام کرتے ہیں نہ ۔۔! برسوں اس فیلڈ میں جھونگ دیئے اب اور اس عمر میں کیا کام سیکھیں ؟؟؟ جہاں بھی جاوں گا تو سب سے پہلے اس فیلڈ کا تجربہ پوچھیں گیں ؟؟ تو میں کیا کہوں گا ۔ تو اپنا کام شروع کریں ۔۔۔ ؟؟ اپنا کام شروع کرنے کے لیئے پیسے چاہیئے ہوتے ہیں کہاں سے لاوں ؟؟؟؟ کوئی اب قرضہ بھی نہیں دے رہا ؟؟؟ دے گا بھی کیوں ۔۔ جب ہم اسکو بتا ہی نہیں سکتے کہ کب پیسہ ادا کریں گیں

تو کیا ساری زندگی اسی طرح چلے گا ؟؟؟؟ دعا کرسکتے ہیں ۔۔۔ جس طرح ہمارے صحافی بھائی جو ایک معروف چینل میں تھے سیلری نہ ملنے کے صدمے سے اس دنیا سے چلے گئے کیاپتہ ہم بھی یہ صدمہ لیکر دنیا سے چلے جائیں۔۔۔ مرے آپ کے دشمن اور یہ مالکان جو ورکرز کے پیسوں پر عیش کررہے ہیں۔۔۔ آئندہ ایسی بات منہ سے نہ نکالیئے گا ۔۔۔ اللہ انکی پکڑ کیوں نہیں کرتا ؟؟ یہ تو اپنے آپکو پڑھا لکھا اور عقل کل سمجھتے ہیں کیا یہ قران اور حدیث نہیں پڑھتے جس میں لکھا ہے کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اسکا معاوضہ دے دیا کرو۔۔۔ کیا انکو یہ سب پتہ نہیں ؟؟؟؟؟ ارے انکواگر ان باتوں کی پروا ہوتی تو خود نہ کھاتے اپنے ورکروں کو دیتے مگر ۔۔۔ یہ ہر ماہ بیرون ملک کےدوروں اور نئی ماڈل کی گاڑیاں تو خرید سکتے ہیں مگر ورکر کو پیسے نہیں دے سکتے ۔۔