Tuesday, March 29, 2016

میڈیا یا فتنہ ۔۔۔ ؟ یوسف قاری سے دہشت گرد قرار ۔۔! پیمرا سوتا رہا ۔۔۔۔!

میڈیا یا فتنہ ۔۔۔۔۔؟ پتہ تو تھا ہی مجھے مگر
کل اور یقین ہوگیا کہ کس طرح پاکستانی میڈیا ایک مسلمان وہ بھی قاری کو کس آسانی کے ساتھ دہشت گرد قرار دیتا ہے ۔۔۔ارے اسائمنٹ جو خودکش بمبار تھا اسکا گھر مظفرگڑھ میں ہے اسکے گھر بھیج کر ایس لایئو کرلو ، فوٹیج بناو ۔۔۔ او سی اچھا بناکر ڈالو ۔۔۔ جی ناظرین ہمارے رپورٹر اس وقت خودکش بمبار کے گھر پر موجود ہیں جی ۔۔کیا مناظر دیکھ رہے ہیں ۔۔۔۔ باس یہ جعلی بھی تو ہوسکتا ہے اور یہ کیسے ممکن ہے کہ خودکش بمبار شناختی کارڈ لیکر اپنی نشانی چھوڑے اور دھماکے میں شناختی کارڈ کو کچھ نہ ہو۔۔۔یار آپکو جو کہا گیا ہے وہ کریں جی باس باس ۔۔۔ اسائمنٹ دہشت گرد کا خاکہ بھی آگیا ہے جلدی کرو ۔۔۔ حکم کی تعمیل میں اسائمنٹ نے خاکہ بھی دے دیا ، بیپر بھی کروادیا ایک سچے قاری کو دہشت گرد بھی قرار دے دیا ۔۔۔۔۔۔پھر اچانک کیا ہوا ۔۔۔ دہشت گرد یوسف دہشت گرد ہی نہ رہا ۔۔۔۔۔ کیوں کہ وہ تو خود پارک میں دہشت گردوں کا نشانہ بن گیا تھا ۔۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ یوسف تو نو سال سے مدرسے میں بچوں کو قران پاک کی تعلیم دیتا تھا ۔۔۔ ارے کہاں گئے نام نہاد میڈیا اور نام نہاد تجزیہ کار جو تھک ہی نہیں رہے تھے کہ مدرسے دہشت گردی کی جڑ ہیں ، یوسف کا تعلق کالعدم جماعت سے تھا فلاں فلاں اب جبکہ آئی جی پنجاب نے کہا کہ یوسف دہشت گرد نہیں تھا تو چاہیئے تو یہ تھا کہ یہ اعلامیہ بھی میڈیا چلاتا ۔۔۔اور معذرت بھی کرتا ۔۔مگر قربان جاوں سیدھے سادھے میڈیا پر اور تو اور ہماری حکومت پر کہ انھوں نے قاری کو دہشت گرد بنانے میں سیکنڈ نہیں لگایا مگر دہشت گرد سے قاری بنانے میں شاید سالوں گرجائیں ۔۔۔۔۔ شرم تم کو مگر نہیں آتی ۔۔۔اور ہمارا پیمرا کہاں گیا جو صحافتی زمہ داریوں کو داعی بنتا ہے ۔۔۔ ممتاز قادری ۔۔۔ فلاں فلاں ناموں کو نشر کرنے پر تو پابندی ، مظلوم کو دہشت گرد بنانے کے خلاف کیوں جرمانہ نہیں کیا جاتا ،،،،،،؟ کوئی سوال ہے آپکے پاس ۔۔۔۔۔۔۔؟ آج یوسف بھی سوچ رہا ہوگا کہ میں بھی اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ایک شہری تھا جس کی شناخت ہی پاکستان تھی اور جس کا کام ہی اسلام کو پھیلانا تھا اور آج اسکو شہید کی بجائے دہشت گرد اور خود کش بمبار کے القابات سے پکارا جارہا ہے ۔۔۔۔

Saturday, February 13, 2016

=============ویلنٹائن ڈے============



=============ویلنٹائن ڈے============
شام میں کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں کسی پارک، مال یا ریسٹورنٹ میں ویلنٹائن ڈے کی مناسبت کی تقاریب اورپارٹی ہوں گیں ، کور کرلیجئے گا ،،، خاص طور پر ایسے مناظر عکس بند کجیئے گا کہ دیکھنے والے ایک دم گلیمر محسوس کریں اور ویلنٹائن کے الفاظ انکی زبان پر آجائے،سونگ سلیکشن اچھی رکھیئے گا۔۔۔ خاص طور پر لڑکیوں کے ساٹ لیجئے گا کہ آپ ویلنٹائن کس کے ساتھ مناتی ہیں ۔۔۔؟ فلاں فلاں۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ بھی سوال کیجئے گا کہ کیا گفٹ لیئے ہیں آپ نے ،،، ویلنٹائن کس طرح منایا ۔۔؟ یہ سب وہ چیز ہیں جو آج تمام میڈیا میں اسائمنٹ پر کہیں جائیں گیں۔۔۔۔
ویلنٹائن چاکلیٹ ،ویلنٹائن کیک،ویلنٹائن اسپیشل ٹراسمیشن کیا دور آگیا ہے کہ ہم اسلام سے دور اور غیر ملکی ثقافت کے قریب ہوتے جارہے ہیں، ہر جگہ ،ہر مارکیٹ، ہر اسٹور ،ہر فائیو اسٹار ہوٹلز میں ویلنٹائن ڈے کو پرموٹ کیا جارہا ہے ، یہاں تک کہ ہمارے تعلیم اداروں جامعہ کراچی میں میڈیا کے نمائندے لائیو کوریج دے رہے ہیں کہ آپ کس طرح منائے گیں کس کے ساتھ منائے گیں یہ دن فلاں فلاں۔۔۔۔۔ میرے لکھنے پر روشن خیال اور پڑھے لکھے لوگ بولیں گیں کہ آج کے دور میں دھماکے ہورہے ہیں اور ٹینشن ہے تو نوجوان نسل ٹینشن کو دور کرنے کے لیئے اگر یہ تہوار منارہی ہے تو آپکو کیا حرج ہے، بس میں اس حدیث کا حوالہ ہی دے سکتا ہوں
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی ، وہ انہیں میں سے ہے ۔
ابو داؤد
بہت سے لوگ کہیں گیں کہ ہم اپنی بہن ، ماں ،باپ سے ویلنٹائن مناتے ہیں تو وہ لوگ خوب سمجھ سکتے ہیں کہ ان سے محبت تو سال کے 365 دن ہوتی ہے اور اس دن جو محبت کی جاتی ہے وہ سب کو معلوم ہی ہے
اللہ ہمیں ہدایت عطا فرمائے،
آمین
محمد عدنان عالم

Friday, February 12, 2016

میڈیا کا کردار ۔۔۔علماء۔۔۔ادیب۔۔۔ادکار۔۔۔شاعر ۔۔۔اہمیت کس کی ۔۔۔۔۔؟

میڈیا کا کردار ۔۔۔علماء۔۔۔ادیب۔۔۔ادکار۔۔۔شاعر ۔۔۔اہمیت کس کی ۔۔۔۔۔؟

اوہو ۔۔۔۔۔بہت بڑا نقصان ہوگیا ۔۔۔۔پاکستان کا بہت بڑا نام تھا ،،،ادب ایک اہم شخصیت سے محروم ہوگیا،،فلم کا ایک عظیم باب بند ہوگیا ۔۔ عظیم دانشور چل پسا ، عظیم شاعر کوچ کرگیا ۔۔۔عدنان صاحب ایونٹ کور کرالیں ۔۔۔ساٹ لے لیجئے گا اداکار،سیاسی شخصیات بھی ہوں گی،اگر روتا ہوا ساٹ مل جائے تو کیا بات ہوگی ۔۔۔ NAT اور مونٹاج میں استعمال ہوجائے گا ۔۔۔۔یہ وہ باتیں ہیں جو ہم میڈیا میں سنتے رہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔مگر افسوس کا مقام ہے پاکستان جس کا مطلب لا إله إلا الله محمد رسول الله  ہے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کہلاتا ہے ۔۔۔۔ مگر افسوس کے جس کا احکام خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا کہ عالم کی موت پورے اسلام کی موت ہے ۔۔عالم کا جانا ۔۔۔ایک طرح سے علم کا اٹھ جانا ہے مگر ہمارا میڈیا شعیب ملک کی شادی کے مناظر بلکہ کمرے تک کی فوٹیج چلانے کی دوڑ میں لگا رہتا ہے مگر اسی دن بہت بڑے عالم ڈاکٹر اسرار احمد کے انتقال کی خبر ٹکر چلا کر فورا بند کی جاتی ہے کہ ٹکر میں شعیب ملک کی گلیمر کہانی میں بھنگ نہ پڑجائے۔۔۔۔۔کچھ روز قبل جامعہ نعیمہ کے مولانا انتقال کرگئے ،اکھوڑہ خٹک کے جید عالم مولانا شیرشاہ ہوں،سرفراز نعیمی ہوں،مولانا شامزئی ہوں، یوسف لدھیانوی ہوں،مولانا نورانی ہوں،شیخوپوری صاحب ہوں یہ ایک طویل فہرست ہے جو جید علماء کی ہے مگر انکے جانے کےبعد ہمیں نہ یہ سننے کو ملتا ہے ایک اچھا پیکج بنالو ۔۔۔ تاریخ نکال لو انکی ۔۔بہت بڑا نقصان ہے یہ ہمارا ،، نہ بریکنگ ٹکر، نہ پیکج ، نہ ایونٹ کور، نہ ہیڈلائن کچھ نہیں چلتا ۔۔۔۔۔ اور ہمارے علماء کسی ہیڈلائن یا ایونٹ کے محتاج نہیں مگر کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے ۔۔۔المیہ یہ ہے کہ سود جسکو زنا سے بڑا گناہ قرار اور اللہ سے جنگ کے مترادف کہا گیا ہے اسکو ہمارے جسٹس کہتے ہیں کہ یہ تو بندے اور اللہ کا معاملہ ہے ۔۔۔۔۔ اور جو سود کے حوالے سے آگاہ کرے اسکو پکڑا جارہا ہے ۔۔۔ جب اسلامی ملک میں یہ نظام آجائے تو پھر کہاں آپ امید کرتے ہیں انصاف کی، امن کی ، خوشحالی کی ۔۔۔۔ جب ہم اللہ سے ہی جنگ کررہے ہیں تو ہمیں کسی دوسرے ملکوں سے کیا گلہ ۔۔۔ یادرکھو سود ۔۔۔ کا مطلب یہی کہ آپ نے اللہ سے جنگ شروع کردی ۔۔۔۔مگر قربان جاون اللہ پر جو نہایت رحیم ہے کہ وہ ہمیں بے حساب دے رہا ہے ، وہ تو کہہ رہا ہے توبہ کرلو میں معاف کردوں گا ۔۔۔مگر یہ امت میں کونسا گناہ ہے جو پچھلی امتوں میں نہیں تھا ،،پہلے امت ایک گناہ کے باعث ہلاک کردی جاتی تھیں مگر اس امت میں تمام گناہ ہیں پھر بھی اللہ کا فضل ہے ۔۔۔ اللہ ہمیں دین پر عمل کرنے کی توفیق دے آمین